وعدے پورے کریں توطالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، امریکا

0
198

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا وعدے اور فرائض پورے کرنے پر طالبان حکومت کے ساتھ کام کر سکتا ہے بصورت دیگر ایسا نہیں ہوگا۔انٹونی بلنکن نے افغانستان کی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ میری امید اور امید سے بڑھ کر توقع یہ ہے کہ افغانستان کی آئندہ حکومت بنیادی (انسانی)حقوق برقرار رکھے گی، اور اگر وہ ایسا کرتی ہے تو، یہ وہ حکومت ہوگی جس کے ساتھ ہم کام کرسکتے ہیں ، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ہم ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔امریکا کے طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر اس پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں نہ کہ اس پر کہ وہ کیا کہتے ہیں اور ہمارے اور باقی دنیا کے ساتھ ان کے تعلقات کی رفتار ان کے اقدامات پر منحصر ہے۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا کو حکومت کی فہرست میں موجود کچھ افراد کی وابستگیوں اور ٹریک ریکارڈ پر تشویش ہے۔