طالبان 200غیر ملکیوں کے انخلا پر رضامند ہو گئے، امریکی حکام

0
252

کابل(این این آئی)امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں 31 اگست کے بعد رہ جانے والے غیر ملکیوں کے انخلا پر طالبان رضا مند ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ افغانستان میں رہ جانے والے ان غیر ملکیوں میں 200 امریکی اور دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔امریکی حکام نے مزید بتایا کہ 200 امریکی اور دیگر غیر ملکی شہری بذریعہ چارٹر پرواز افغانستان سے نکلیں گے۔امریکی حکام نے یہ بھی بتایا کہ امریکیوں و غیر ملکیوں کے اس انخلا کے لیے طالبان پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دبائو ڈالا ہے۔