امریکا نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا پیغام نہیں دیا، وائٹ ہائوس

0
167

واشنگٹن(این این آئی )طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وائٹ ہائو س کا موقف سامنے آ گیا، ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکا نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا پیغام نہیں دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائو س کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ امریکا کو ایسی کوئی جلدی نہیں کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے، امریکی شہریوں کو نکالنے کے لیے طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کی یہ ایک عبوری کابینہ ہے جس میں کوئی صدر نہیں ہے، انہیں اپنے آپ کو منوانے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔