پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ڈی جی پوسٹل سروسز کے نہ آنے پر احتجاجا کمیٹی اجلا س موخر کردیا

0
214

اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ڈی جی پوسٹل سروسز کے کمیٹی میںنہ آنے پر احتجاجاً کمیٹی اجلا س موخر کردیا،چیئرمین کمیٹی نے ڈیسکوز کی طرف سے 35دن کی بلینگ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے آڈٹ حکام کوایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،ارکان کمیٹی نے ڈی جی پوسٹل کی تنخواہ بندکرنے یاکمیٹی خرچ ان سے وصول کرنے کی سفارش کردی جبکہ چیئرمین نے کہاہے کہ آئندہ اگر کوئی افسر نہ آیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ،حکام نے بتایاکہ ڈی جی پوسٹل سروسزکراچی میںفیٹف کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کرنے گئے ہیں۔ جمعرات کوپی اے سی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میںکمیٹی میں رکن حنا ربانی کھر ،ریاض فتیانہ، نویدقمر، خواجہ آصف، منزہ حسن، سید حسن طارق، شیخ روحیل اصغر، محمد ابراہیم خان، کنول شیراز محمود نے شرکت کی جبکہ وزارت موصلات کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈی جی پوسٹل سروس نے کمیٹی میںشرکت کی۔قومی اسمبلی کے عملے نے کمیٹی کوبتایاکہ پارلیمنٹ میں ایک وقت میں ایک ہی کمیٹی کوان لائن کرسکتے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس ایک کمیٹی کے لیے آلات موجود ہیں آج وہ آلات دوسری کمیٹی میں لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے آج پی اے سی میں ارکان ان لائن میٹنگ میں شرکت نہیں کرسکتے جس پر کمیٹی نے سفارش کی کہ مزید آلاٹ خریدے جائیں تاکہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ان لائن ممبران شرکت کرسکیں۔چیئرمین کمیٹی راناتنویر حسین نے کمیٹی کوبتایاکہ سیکرٹری مواصلات نے آج صبح بتایاکہ ان کے والد فوت ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کمیٹی میں نہیں آسکتا جس پر کمیٹی میں سیکرٹری کے والد کے لیے دعا مغفرت کی گئی