پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد چل بسے ،3689 نئے کیسز رپورٹ

0
210

اسلام آباد (این این آئی)سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 689 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 755 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 03 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 580 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 97 ہزار 887 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 440 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 79 ہزار 867 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 128 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 597 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 6 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 999 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 9 لاکھ 12 ہزار 15 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 42 ہزار 401 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 89 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 10 ہزار 463 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 171 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 154 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 200 ہو گئیں