اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی پر سوال اٹھایا ہے کہ بلاول اپوزیشن کی اپوزیشن ہیں یاحکومت کی اپوزیشن ہیں؟ایک بیان کے ذریعے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پی پی رہنمائوں کے بیانات پر حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن و دیگر قیادت نے ہمیشہ کٹھ پتلی عمران خان اور ان کی حکومت کی اپوزیشن کی ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہمیشہ حکومت کی اپوزیشن کی ہے، اپوزیشن کی اپوزیشن نہیں کی۔رہنما جے یو آئی نے کہا کہ جب سے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے الگ ہوئی ہے، بلاول بھٹو کے ساتھیوں کا ہدف پی ڈی ایم قیادت ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پی ڈی ایم پر تنقید کیا حکومت اور اس کے سہولت کاروں کی سہولت کاری نہیں؟پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہاکہ آج بھی پیپلز پارٹی کے لیے پی ڈی ایم کے دروازے کھلے ہیں۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں آنا چاہتی ہے تو جن معاہدوں سے انحراف کیا ہے ان کا ازالہ کرے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری پارٹی سے سینیٹ میں ووٹ لینے پر سوال تو بنتا ہے۔رہنما جے یو آئی نے کہاکہ امید ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سنجیدہ سیاست کرتے ہوئے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تیر چلائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے خلاف تیر چلانے میں بلاول بھٹو زرداری کو کچھ بھی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن پر تیر چلانا، الٹا اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔
مقبول خبریں
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...