ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنرل پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مملکت سے باہر کے تارکین وطن کے لیے اقامہ کی مدت میں توسیع ، وزٹ ویزوں کی میعاد میں توسیع اورآمد ورفت کے ویزوں میں بغیر کسی فیس کے 30 نومبر 2021 تک مفت خود کار توسیع شروع کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویزوں کی معیاد میں بلا معاوضہ توسیع ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت کویڈ 19 کے اثرات اور نتائج سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رکھے گی۔ ویزوں اور اقاموں کی مدت میں توسیع بھی مملکت کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ تاکہ احتیاطی تدابیر کے تحت شہریوں اور غیرملکی باشندوں کی حفاظت کی ضمانت دی جائے اور وبا کے معاشی اور مالی اثرات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے کہا کہ ویزوں کی معیاد میں توسیع قومی معلومات مرکز کے تعاون سے خود کار طریقے سے کی جائے گی۔ اس کے لیے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ کوارٹر جانے کی ضرورت نہیں۔اس ضمن میں مملکت سے باہرکے ان ممالک کے رہائشیوں کے لیے جن سے فضائی آمد ورفت معطل نہیں کے اقامہ اور واپسی کے ویزوں کی مدت میں 30 نومبر 2021 تک توسیع کی جائے گی۔مملکت سے باہر آنے والے زائرین کے وزیٹر ویزے کی مدت میں بھی 30 نومبر تک توسیع کی جائے گی، بہ شرطیکہ کہ ان ممالک کے شہریوں کے کرونا وبا کی وجہ سے آمد ورفت پر پابندی نہ ہو۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...