تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دیدی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بینیٹ نے کہا کہ اسرائیل اس رپورٹ میں بیان کردہ صورت حال کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اپنی طاقت سے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران دنیا سے جھوٹ بولتا رہتا ہے اور ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے پروگرام کو فروغ دیتا ہے جبکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے انکار کرتا ہے۔بینیٹ نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی ایران کی کوششوں پر فوری بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک مضبوط بین الاقوامی موقف ایرانی حکومت میں تبدیلی لا سکتا ہے۔وزیر اعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ کارروائی کا وقت آگیا ہے۔ اس لیے کسی کو یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ ایران مذاکرات کے ذریعے اپنے راستے بدلنے پر آمادہ ہو جائے گا۔ ہم اسے طاقت کے ذریعے جوہری میدان میں شکست دیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...