واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے طالبان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی فوجی انخلا کے بعد افغانستان سے نکلنے والے امریکی شہریوں کے پہلے انخلا میں سنجیدہ اور پیشہ ورانہ رویہ اپناتے ہوئے تعاون فراہم کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایمیلی ہارن نے قطر ایئرویز کی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے کابل سے دوحہ روانگی کو افغانستان میں نئی حکومت کا پہلا مثبت قدم قرار دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل مقامی افراد کی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے روانگی میں معاون سہولیات فراہم کیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنجیدہ اور پیشہ ورانہ انداز میں ہمارے ساتھ معاملے کو آگے بڑھایا۔ایمیلی ہارن نے کہا کہ امریکا نے افغانستان سے اپنے شہریوں کی روانگی میں سہولت فراہم کی اور اس کوشش میں کردار ادا کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ محفوظ روانگی کو یقینی بنانے کے لیے ‘ہم بے حد کام کر رہے ہیں اور یہ پرواز ‘محتاط و سخت سفارت کاری اور روابط کا نتیجہ ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...