اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پرحملہ کرنے والے وزراء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے ،الیکشن کمیشن کو بے اختیار بنا کر وزیر اعظم کو اختیار دینے کا منصوبہ ہے،اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین اتنی اچھی ہے تو پھر سوالات کے جواب کیوں نہیں دئیے جارہے ، وزیر اعظم ہائوس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے ، پاکستان کسی کے والد صاحب کی جاگیر نہیں، کالے قوانین کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔ہفتہ کو یہاں مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کے ہمراہ مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ ورز جس طرح قائمہ کمیٹی میں الیکشن کمیشن پر دھاوا بولا گیا ،الیکشن کمیشن کیخلاف اس وقت باتیں کی گئیں جب فراڈ مشین پر بات ہو رہی تھی ،فراڈ مشین کا مقصد انتخابات چوری کرنا ہے ،الیکٹرانک فراڈ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزرا نے الیکشن کمیشن پر حملے کیے جو شرمناک ہیں ،الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے تحت کارروائی کا اختیار بھی حاصل ہے ،الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وفاقی وزراء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابات میں اصلاحات کیلئے 119 اجلاس بلوائے اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیلئے صرف تین اجلاس ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کی آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ کل اسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے تھے ،۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے ،پاکستان کسی کے والد صاحب کی جاگیر نہیں ہے ۔مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ مہنگائی پر پوچھا جائے تو کہا جاتا ہے این آر او نہیں ملے گا کہا پارٹی فنڈنگ کو ظاہر کرنا نئے انتخابی اصلاحات قانون میں ختم کر دیا جائے گا،ایسا قانون متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے پارٹی فنڈنگ کو ظاہر کرنالازم نہیں ہوگا ایسے کالے قانون کو منظور نہیں ہونے دیں گے انہوںنے کہاکہ پی ایم ڈی اے کے زریعے صحافیوں کو دبایا جا رہا ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں رازی داری برقرار نہیں رہ سکتی،الیکٹرانک ووٹنگ مشین فارم 45 نہیں دے سکتی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...