کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ عائزہ خان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔اس کے ساتھ ہی وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ بھی ہیں۔عائزہ خان نے ایک کروڑ فالورز کا سنگِ میل گزشتہ روز عبور کیا اور اب وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ان کے بعد انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے 90 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ماہرہ خان 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔اداکارہ منال خان 78 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے اور سجل علی 72 لاکھ فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد میں حالیہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب وہ نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ”لاپتہ” میں گیتی پرنسز نامی ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں۔ڈرامے کے حوالے سے مختلف پوسٹس کرتے ہوئے وہ انسٹاگرام پر کافی فعال بھی رہی ہیں۔اس سے قبل رواں برس مئی میں عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد بڑھ کر 90 لاکھ ہوگئی تھی اور اس وقت رمضان المبارک میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے ”چپکے چپکے” کو اب کے فالوورز کی تعداد میں اضافے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ رواں برس جنوری کے اختتام پر عائزہ خان انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بنی تھیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی تھی۔عائزہ خان نے حیران کن طور پر 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر کافی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے ایمن خان کی بادشاہی کو ختم کیا تھا۔سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر اگرچہ ایمن خان 74 لاکھ فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر تھیں لیکن دسمبر 2020 تک عائزہ خان فالوورز کے حوالے سے ان کے برابر ہوگئی تھیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...