افغانستان میں تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہوگا

0
240

کابل(این این آئی)افغانستان میں تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کرنسی کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان کا کہنا تھا کہ ملک کی شناخت بہت اہم ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو وطن کے مادی اور روحانی مفادات کے خلاف ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پاکستانی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے بتایا تھا کہ افغانستان کو ڈالر کی کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، اس لیے افغانستان کے ساتھ تجارت ڈالر میں نہیں پاکستانی روپے میں ہو گی۔انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے افغانستان کے ڈالر روک رکھے ہیں، افغانستان کی صورتِ حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔