اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی کو پوری حزبِ اختلاف کے ساتھ میڈیا کے احتجاج میں شمولیت کی ہدایت کی ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کا میڈیا کے ساتھ مل کر راستہ روکیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ایم ڈی اے فسطائی اور مسترد حکومت کا مستردشدہ کالا قانون ہے، منظور نہیں ہونے دیں گے ،رلیمنٹ کے باہر میڈیا کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کریں گے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میڈیا کے ساتھ ان کے احتجاج میں عملی طورپر شریک ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایم ڈی اے کو تمام صحافتی نمائندہ تنظیمیں مسترد کرچکی ہیں، ان کی رائے لی گئی نہ مشاورت ہوئی،مسلط شدہ حکومت کو قوانین اور فیصلے مسلط غندہ گردی اور طاقت سے مسلط نہیں کرنے دیں گے ،کالے قوانین اور اقدامات سے حکومت کا کالا سیاہ چہرہ روشن نہیں ہوگا، یہ کالا ہی رہے گا ،میڈیا کی زباں بندی سے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھانے پینے کی اشیاء سستی نہیں ہوں گی ،حکومت کا خیال ہے کہ وہ میڈیا کا گلا گھونٹ کر عوام میں مقبول ہوجائے گی تو یہ حماقت کی انتہاء ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...