سعودی عرب کی مساجد میں کرونا کیسز صفرہیں، وزارت مذہبی امور

0
165

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت ارشاد نے بتایا ہے کہ گذشتہ چار روز کے دوران مملکت کی مساجد میں آنیوالے نمازیوں میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور نے مساجد انتظامیہ اور نمازیوں کی طرف سے کرونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو سراہا اور کہا کہ حفاظتی پروٹوکول کا مقصد مساجد میں عبادت کے لیے آنے والے نمازیوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 216 ایام میں 2026 مساجد کی سینی ٹائزنگ کی گئی۔ اس دوران کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ادھر سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا کہ مملکت میں مجموعی طورپر حالیہ ایام میں کرونا کے کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔