واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کی گرفتاری میں مدد دینے پر سات ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سیٹویٹر پرپوسٹ کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے بیرونی سیکیورٹی دفتر کے سربراہ طلال حمیہ کے بارے میں معلومات کے بدلے میں 7 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ طلال حمیہ امریکا اور اسرائیل دونوں کو مطلوب ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حمیہ پوری دنیا میں دہشت گرد تنظیم کے سیلز کی سرگرمیوں کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ حزب اللہ دنیا بھر میں منظم سیلز کو برقرار رکھتی ہے جبکہ حزب اللہ میں بیرونی سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ان کے درمیان منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ لبنان سے باہر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ دار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ کا بیرون ملک سیکیورٹی دفتر کے حملوں میں اسرائیل اور امریکا کو نشانہ بنایا گیا لیکن اس نے ان تاریخوں یا مقامات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں جن میں یہ حملے ہوئے تھے۔