کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار، میزبان حمزہ علی عباسی اپنی نئی وائرل ویڈیو میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور سابق اداکارہ نیمل خاور خان آئے دن سوشل میڈیا انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی خوبصورت فیملی کی تصاویر، سیلفیز اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اْن کے اور حمزہ علی عباسی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔نیمل خاور کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری پر شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ عباسی کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حمزہ علی عباسی کو اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں وقت بِتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں حمزہ علی عباسی گٹار بجا رہے ہیں اور ساتھ میں کچھ گا بھی رہے ہیں، نیمل کی جانب سے حمزہ کی آواز بند (سائونڈ آف) کر کے ویڈیو لگائے جانے کے سبب یہ تو سنائی نہیں دے رہا ہے حمزہ علی عباسی کیا گا رہے ہیں مگر انہیں گٹار بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ نیمل کا اس ویڈیو کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ‘مصطفیٰ اپنے بابا کے ساتھ گٹار ٹائم انجوائے کر رہا ہے۔نیمل خاور خان کی دوسری ویڈیو اسٹوری میں حمزہ علی عباسی بیٹے کے ساتھ صوفہ کْشن اْس کی جگہ پر رکھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں جس کے کیپشن میں نیمل کا کہنا ہے کہ کافی محنت ہو رہی ہے۔حمزہ علی عباسی کے گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے، اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں بے شمار کمنٹس کیے جا رہے ہیں جس میں کئی انٹرنیٹ صارفین حمزہ علی عباسی کو گٹار بجانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔دوسری جانب چند صارفین مصطفیٰ عباسی کے صدقے واری جاتے ہوئے کمنٹ کر رہے ہیں کہ ‘نیمل اور حمزہ کا بیٹا مصطفیٰ عباسی بہت کیوٹ بچہ ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...