ممبئی (این این آئی) بالی وڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی حکومت کو پروپیگنڈا فلمیں بنوانے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے، کہتے ہیں مودی سرکار اپنے حق میں فلمیں بنواتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ بھارتی حکومت بالی وڈ کے بڑے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو اپنے حق میں فلمیں بنانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ، فلم سازوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ حکومت کی کاوشوں کو فلموں کے ذریعے اجاگر کریں۔ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ حکومت پروپیگنڈا فلمیں بنانے کے لیے مالی معاونت بھی کرتی ہے، ایسا نازیوں کے دور میں کیا جاتا تھا، نازی فلسفے کی تشہیر کے لیے فلمیں بنوائی جاتی تھیں۔انٹرویو میں نامور اداکار نے بتایا کہ فلمی صنعت میں واضح تعصب تو نہیں لیکن اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری کے تین بڑے ‘خان’ آج تک خاموش ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...