اداکارہ فضاعلی ہسپتال میں داخل’ مداحوں سے دعا کی درخواست

0
173

کراچی(این این آئی) اداکارہ فضا علی بیمار ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے مداحوں سے ان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔اداکارہ و گلوکارہ اور میزبان فضا علی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز پوسٹ کیں جن کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں۔ تصاویر میں ان کے ہاتھ میں آئی وی بھی لگی ہوئی نظرآرہی ہے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فضا علی اسپتال کے بیڈ پر بیٹھی ہوئی ہیں جب کہ ایک تصویر میں ان کی بیٹی بھی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔ فضا علی نے اسٹوریز میں لکھا کہ وہ بیمار ہیں اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فضاعلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔