لاہور( این این آئی)ریلوے کے مزدوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں اورمحکمے کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف انجن شیڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے انجنوں کو روک لیا اوران کے اوپر کھڑے ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ اگر ریلوے کی نجکاری کی گی تو ریل کا پہیہ جام کردیں گے،محکمے میں پرائیویٹ افسران کی بھرتی کسی صورت قبول نہیں،ٹرینوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں۔انہوںنے کہا کہ ملازمین کو جبری نوکری سے نکالنے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ریلوے کے سکولوں،ہسپتالوں اور دیگر شعبوں کو پرائیویٹ کرنا محکمے کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔ ریل کے مزدوروں کو ا ن کی تنخواہیں بروقت ادا کی جایے،پنشنرز کو ان کے واجبات کی ادائیگی جلد کی جائے۔مظاہرین نجکاری کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے،ظلم کے ضابطے ہم نہیںمانتے ، ساڈی تنخواہ ایتھے رکھ، ریلوے کی نجکاری نا منظور کے نعرے لگاتے رہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...