اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ امید ہے اکبرایس بابر کیس کی طرح پی ٹی آئی کو بھی (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس تک رسائی ملے گی،5 سال سے سکروٹنی کمیٹی میں فنڈنگ کیس زیر سماعت ہے ، (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی ریکارڈ پیش کرنے سے اجتناب کررہی ہے،ایم ڈی اے کسی کی ذات کے لئے نہیں میڈیا ڈویلپمنٹ کے لئے ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ توقع ہے اکبرایس بابر کیس کی طرح پی ٹی آئی کو بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس تک رسائی ملے گی۔ فرخ حبیب نے کہاکہ 5 سال سے سکروٹنی کمیٹی میں فنڈنگ کیس زیر سماعت ہے لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ریکارڈ پیش کرنے سے اجتناب کررہی ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ نااہل نواز شریف کی طرح ن لیگ اس کیس میں کوئی جعلی قطری خط ہی پیش کردیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریلوے کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے 19 ایسے اکائونٹس سامنے آئے جن کا گوشواروں میں ذکر نہیں ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے اپنے ملازمین،پاپٹر والوں، فالودہ والوں کے اکائونٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ایسے ہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارٹی اکائونٹس کو منی لانڈرنگ اور پیسوں کی ٹرانزیکشن کے لئے استعمال کیا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کے اکائونٹس تک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور فنانشل ایکسپرٹس کی رسائی کا فیصلہ دیا تھا
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...