یونیورسل سروس فنڈ کے تحت چاغی اور نوشکی میں فور جی سروسز فراہمی معاہدے پر دستخط

0
224

اسلام آباد (این این آئی) یونیورسل سروس فنڈ کے تحت چاغی اور نوشکی میں فور جی سروسز فراہمی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ۔ بدھ کو وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ بلوچستان پراجیکٹس کی تقریب میں شرکت کی ۔یونیورسل سروس فنڈ کے تحت چاغی اور نوشکی میں فور جی سروسز فراہمی معاہدے پر دستخط کیئے گئے،معاہدے پر یو ایس ایف کے چیف ایگزیکٹیو حارث چوہدری اور ٹیلی نار کے عرفان وہاب خان نے کئے ،معاہدے کے تحت وزارت آئی ٹی ایک ارب 37 کروڑ روپے لاگت سے چاغی و نوشکی کے 170 دیہاتوں میں 4 جی سروسز فراہم کرے گی۔یو ایس ایف فنڈ حکام کے مطابق یہ پراجیکٹ ٹیلی نار پاکستان کو تفویض کیا گیا ہے ، منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا ،پراجیکٹ پر مجموعی لاگت ایک ارب 36 کروڑ 96 لاکھ 55 ہزار 940 روپے ہے ،نوشکی و چاغی کے تقریبا 47 ہزار 872 مربع کلومیٹر کے علاقے میں واقع 170 دیہاتوں کے ایک لاکھ 60 ہزار 915 رہائشیوں کو فور جی سہولیات میسر آجائیں گی ، بلوچستان کے 14 اضلاع میں مجموعی پراجیکٹس کی تعداد 11 ہوگئی ہے ،ان اضلاع میں بولان، جعفرآباد، مستونگ، زیارت، کیچھ، پنجگور، گوادر، پشین، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ کے اطراف کے علاقے شامل ہیں ،11 منصوبوں پر مجموعی طور پر 8 ارب 43 کروڑ 97 لاکھ 55 ہزار روپے خرچ کیئے جارہے ہیں ،منصوبوں کی تکمیل سے 14 اضلاع کے 2 ہزار 24 گاؤں دیہات کی 22 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی ، NH25سے NH10 تک 701 کلومیٹر شاہراہ پر بلاتعطل موبائل سروس فراہمی کا منصوبہ 75 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کرلیا گیا ہے۔وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بلوچستان کے علاقوں میں فور جی سروسز کی فراہمی کے منصوبوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ارب 36 کروڑ روپے کی لاگت سے چاغی اور نوشکی کے گائوں دیہات میں انٹرنیٹ سروسز فراہم کی جائیں گی