واشنگٹن(این این آئی) امریکا کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کے مسئلے پر مسلسل پاکستان سے رابطے میں ہے، پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جوعالمی برادری اور امریکاکی ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستانی رہنماؤں اور ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ جاری ہے، رابطوں میں افغانستان کی صورتحال کا تفصیل سے ذکر ہوا، پاکستان کے نمائندے گزشتہ ہفتے جرمنی میں بھی موجود تھے، سب متفق ہیں کہ افغانستان میں گزشتہ 20برس کے حاصل کردہ فوائد ضائع نہ ہوں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ خصوصاً افغان خواتین، لڑکیوں کی تعلیم اور اقلیتوں کے حقوق متاثر نہ ہوں، افغانستان میں حاصل کردہ فوائد کا تحفظ ہم سب کے مفاد میں ہے، پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جوعالمی برادری اور امریکا کی ہیں، ان توقعات میں کابل سے نکلنے والوں کو محفوظ راہداری دینا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی یہی کہا کہ افغانستان میں وسیع اور اشتراکی حکومت بننی چاہیے، پاکستان اورخطے کے دوسرے ممالک کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ اپنے بیانات اور وعدوں پر قائم رہیں، ان وعدوں میں افغان عوام کی سپورٹ بھی شامل ہے، اس مقصد کے لیے مثبت و تعمیری کردار ادا کیا جائے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...