کیلیفورنیا(این این آئی) گردے ناکارہ ہونے کی صورت میں مریضوں کو ہفتے میں کم ازکم ایک مرتبہ تکلیف دہ اور پیچیدہ ڈائلیسس کرانا پڑتا ہے۔ لیکن اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو (یوسی ایس ایف) کے سائنسدانوں نے مسلسل دس سال کی محنت سے ایک مصنوعی حیاتیاتی گردہ تیار کیا ہے جو آپ کی مٹھی میں سما سکتا ہے۔ جسم اسے قبول کرتا ہے اور اضافی دوا کی ضرورت نہیں رہتی۔ہم جانتے ہیں کہ گردے بدن کی چھلنی ہوتے ہیں اور جسم کے زہریلے مائعات فلٹر کرتے رہتے ہیں۔ یہ خون کو صاف کرتے ہوئے، بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتے ہیں اور جسمانی مائعات میں الیکٹرولائٹس کو متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔گردوں کے شدید مرض میں اکثر گردے کا بالکل درست عطیہ نہیں مل پاتا اور یوں مریض کو ڈائلیسس کے ایک نہ ختم ہونے والے تجربے سے گزرنا پڑتا ہے۔ تاہم گردے کی پیوندکاری کے بعد بھی جسمانی امنیاتی نظام کی جانب سے گردے کو مسترد کرنے کو زائل کرنے والے ادویہ استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔یہ نیا قدرتی لیکن مصنوعی گردہ دس سال کی محنت سے تیارکیا گیا ہے۔ کڈنی پروجیکٹ کے تحت یہ اہم ایجاد ممکن ہوئی ہے۔ اسے مریض کے جسم میں پیوند کرکے حقیقی کام انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ لیکن اس کے بعد کوئی دوا، خون پتلا کرنے والے محلون اور دیگراشیا کی ضرورت نہیں رہتیں۔چوکور بیٹری نما گردہ دو اہم حصوں پر مشتمل ہے۔ سب سے اہم ہیموفلٹر ہے جو سلیکان سیمی کنڈکٹر چادر سے بنا ہے جو خون سے مضر مادے فلٹر کرتا ہے۔ دوسری جانب ایک حیاتیاتی (بایو) ری ایکٹر ہے جس میں گردے کے ایسے زندہ خلیات موجود ہیں جنہیں جینیاتی انجینئرنگ سے تبدیل کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...