چار ممالک کا یمن بحران کے جامع حل کی مساعی پر اتفاق

0
237

صنعاء (این این آئی)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،امریکا اور برطانیہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یمن میں سعودی عرب، امارات، برطانیہ اور امریکا کے سفیروں نے ایک مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورت حال پر بات چیت کی۔ اس موقعے پر ایک متفقہ بیان جاری کیا گیا جس میں چاروں ممالک نے یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا ہے۔گروپ چار نے یمنی ریال کی قدر میں کمی، خوراک کی قیمتوں میں اضافے، یمنی معیشت پر اس کے گہرے اثرات اور موجودہ انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔سعوید عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق بیان میں یمن میں انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے سعودی عرب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔یمنی حکومت نے م ملک میں معاشی استحکام کے حصول کے لیے تمام ضروری اقدامات پر زور دیا۔ یمنی حکومت نے معاشی پہلو سے متعلق تکنیکی مشاورتی کمیٹی کے ذریعے یمن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے چاروں ممالک کے اعلانات پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔