برلن (این این آئی)برلن حکومت نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد وہاں سے نکالے گئے چھبیس سو متاثرہ ترین افغان شہریوں کو جرمنی میں رہنے کے لیے عارضی رہائشی اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔جرمن وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کے مطابق ویزوں کے اجراء کی فہرست میں ایسے افغان شہری شامل کیے گئے ہیں، جن کی حفاظت کی جرمنی پر خاص طور سے ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔برلن حکومت کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنان، صحافی، فنکاروں کے ساتھ ساتھ سائنسدان اور سول سوسائٹی کے ممبران کا شمار ایسے متاثرہ گروپ میں ہوتا ہے، جن کی جانوں کو طالبان کے دور حکومت میں خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ جیسے ہی افغان طالبان نے کابل کا محاصرہ کیا، شہر میں واقع امریکی سفارت خانے سے اس کا عملہ نکال لیا گیا۔ یہ تصویر پندرہ اگست کی ہے، جب امریکی چینوک ہیلی کاپٹر ملکی سفارتی عملے کے انخلا کے لیے روانہ کیے گئے۔ جرمنی نے بھی انخلا کے اس مشن کے لیے ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے روانہ کیے تھے۔اس کے علاوہ کابل پر طالبان کے قبضے سے قبل جرمن کمپنیوں کے افغان ملازمین اور مقامی تنظیمیں بھی اس فہرست میں شامل کی گئی ہیں۔جرمن حکومت کے مطابق ان عارضی رہائشی اجازت ناموں کی مدت تین سال تک محدود ہو گی اور وصول کنندگان کے خاندان اور بچوں کو بھی یہ ویزے جاری کیے جائیں گے۔ مذکورہ افغان باشندوں کو جرمنی میں پناہ کی درخواست جمع کرانے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...