ایمسٹر ڈیم(این این آئی) نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا کے دوران بدنظمی کے باعث تنقید پر استعفیٰ دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے انخلا کے دوران پیداہونے والے بحران کا ذمہ دار ٹھرائے جانے پر نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ مستعفی ہوگئیں، نیدرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک اجلاس کے دوران وزیر خارجہ کے خلاف تحریک پیش کی تھی جس میں افغانستان میں انخلا کے دوران پیدا ہونے والے بحران کی ذمہ داری وزیر خارجہ پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث افغان مہاجرین کا انخلا مکمل نہیں ہوسکا۔پارلیمنٹ کی جانب سے تحریک سامنے آنے پر وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان حکومت کو اس بحران کا ذمہ دار سمجھتا ہے، میں نے اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر ادا کیں تاہم پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد میں بحثیت وزیر نتائج کی ذمہ داری قبول کرتی ہوں اور مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...