دوشنبے (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سپائیلر کا کردار ترک کر کے امن کاوشوں کا حصہ بنے، کاسا 1000،تاپی گیس پائپ لائن اور ریل لنک منصوبے، پورے خطے کیلئے یکساں طور پر مفید ثابت ہو سکتے ہیں،اگر افغانستان میں صورتحال خراب ہوتی ہے تو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کو اپنا نیٹ ورک بڑھانے کا موقع میسر آ سکتا ہے۔جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس 2021اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے دوشنبے میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کاسا 1000،تاپی گیس پائپ لائن اور ریل لنک منصوبے، پورے خطے کیلئے یکساں طور پر مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بہت گہرے تعلقات ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان، روس، ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا،جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ہم نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان میں صورتحال خراب ہوتی ہے تو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کو اپنا نیٹ ورک بڑھانے کا موقع میسر آ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان، گذشتہ دو سالوں سے قحط سالی کی کیفیت سے دوچار ہے اگر اس کا سدباب نہ کیا گیا تو وہاں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اس اجلاس کے ذریعے ہم مشاورت کے ساتھ علاقائی سطح پر افغانستان کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے سکتے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...