اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران احساس ایمرجنسی کیش میں ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر ملک کی غریب آبادی کو سماجی و معاشی المیہ سے بچایا گیا۔ ثانیہ نشتر نے واشنگٹن میں منعقدہ عالمی بینک کے سیشن بعنوانجنوبی ایشیا میں انسانی سرمائے کی ترقی بذریعہ ٹیکنالوجی سے خطاب کیا۔ سیشن کا انعقاد عالمی بینک کی ریجنل انٹگریشن، کوآپریشن و انگیجمنٹ برائے جنوبی ایشیا کے زیراہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر ثانیہ نے حکومت پاکستان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تجربات پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران احساس ایمرجنسی کیش میں ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر ملک کی غریب آبادی کو سماجی و معاشی المیہ سے بچایا گیا۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے تناظر میں پاکستان کے احساس ایمرجنسی کیش کے اسباق سے خطے کے دیگر ممالک بھی سیکھ سکتے ہیں۔سیشن میں بنگلہ دیش، نیپال، دیگر ممالک و عالمی بینک کے پالیسی ساز ماہرین اور ٹیک انٹرپرینیورز نے بھی شرکت کی۔ سیشن عالمی بینک لائیو کے ذریعے واشنگٹن سے براہ راست نشر کیا گیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...