اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کامیاب پاکستان پروگرام کے مشاورتی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تمام فریقین کی مشاورت سے پروگرام کے مختلف پہلوئوں کو حتمی شکل دی گئی۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں پروگرام کے تحت بنکوں اور مائیکرو فنانس اداروں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں فنڈز کے اجراء اور سہ ماہی جائزے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق کامیاب پاکستان انفارمیشن سسٹم تشکیل دیکر ٹول فری نمبر فراہم کیا جائے گا، یہ نظام تصدیق اور توثیق کیلئے نادرا اور احساس ڈیٹا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ حکومت کے کامیاب پاکستان پروگرام سے کمزور طبقے کا معیار زندگی بلند ہوسکے گا، اس پروگرام میں بنک کم آمدنی والے طبقے کے ساتھ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے منسلک ہوں گے۔ شوکت ترین نے کہاکہ کامیاب پاکستان پروگرام مختلف مراحل میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں پسماندہ اور غریب اضلاع کے مستحقین شامل ہوں گے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...