لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ حکومت ساری زندگی فن کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے والے فنکاروںکو عمر کے آخری حصے میں ریٹائرڈ ملازمین کی طرز پر مراعات اورخصوصاً سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دینے کیلئے قانون سازی کرے،ہر آنے والی حکومت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے جس سے مستحق فنکار مشکلات کا شکاررہتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ بہت سے فنکار لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے بکھیرتے جوانی سے بڑھاپے کوپہنچ جاتے ہیں لیکن اس عمر میں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا،جب فنکاروںکو کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارتے ہوئے دیکھتی ہوں تودل بہت دکھی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے سمیت بہت سے دوسرے فنکار اپنے طو رپر ایسے لوگوں کا بھرم رکھتے ہوئے ان کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ریاست کو چاہیے کہ اس کی ذمہ داری اٹھائے اور ایسے لوگوں کو عزت و احترام کے ساتھ مراعات دی جائیں تاکہ وہ عمر کے آخری حصے میں تنگ دستی جیسی مشکل سے بچ سکیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...