لاہور( این این آئی )اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنا اپنے لئے بہت بڑااعزازسمجھتی ہوں، میں پر امید ہوں کہ شعیب منصورکی ڈائریکشن میںکام کرنے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔ ایک انٹرویوںمیں مایا علی نے کہاکہ اپنی پہلی فلم کیلئے احسن رحیم ، دوسری فلم کیلئے عاصم رضا جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کے بعد میں واقعتا فخرمحسوس کرتی ہوں کہ مجھے اپنی تیسری فلم میں شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے جومیرے لئے بہت بڑی بات ہے۔انہوںنے کہا کہ پراجیکٹ میں میرا کردار کیا ہوگا اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتا سکتی لیکن میںنے ایسا کردار پہلے کبھی نہیں کیا۔انہوںنے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز دسمبرمیں متوقع ہے ۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...