کراچی (این این آئی)اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کے الفاظ ان کی معلومات اور اپروچ تک ہی محدود ہوتی ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ غلط بھی نہیں ہیں، لیکن وہ اتنا ہی بولتے ہیں جتنا کہ وہ جانتے یا دیکھتے ہیں۔ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک اوپن فورم ہے جہاں ہر ایک کو کسی بھی چیز پر بولنے کی اجازت ہوتی ہے۔لکس اسٹائل ایوارڈز 2021ء میں بہترین اداکار کی کیٹیگری کیلئے نامزد فیصل قریشی نے متنازع باتوں سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے طریقہ کار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تنقید ایسی ہوتی ہے کہ آپ اقدامات پر سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، لیکن بعض ایسے کمنٹس بھی ہوتے ہیں جنہیں سن کر ہنسی آجاتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ تعمیری تنقید سننے کیلئے بالکل تیار ہیں۔نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات پر انہوں نے مشورہ دیا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کچھ وقت اپنے تعلیمی اور سیکھنے کے عمل کے لیے مختص کریں۔ سب سے اہم چیز تعلیم حاصل کرنا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...