سلمان خان بھانجی کی بالی ووڈ انٹری سے قبل کمرشل ویڈیو سے متاثر

0
232

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان منہ بولی بہن الویرا اگنی ہوتری کی صاحبزادی علیزے اگنی ہوتری کی بالی ووڈ انٹری سے قبل کمرشل ویڈیو سے ہی خاصے متاثر ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، علیزے اگنی ہوتری حالیہ دنوں میں ایک جیولری برانڈ کیلئے بنائے جانیوالے کمرشل میں اداکاری سے مداحوں کو خاصا متاثر کرچکی ہیں۔اب علیزے کی کمرشل پرفارمنس سے سلمان خان بھی خاصے متاثر نظر آرہے ہیں جس کا اظہار سلمان خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی کمرشل ویڈیو کے ذریعے کیا گیا ہے۔سلمان خان نے علیزے اگنی ہوتری کی کمرشل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ارے واہ علیزے تم کتنی اچھی لگ رہی ہو۔’سلمان نے اپنی پوسٹ میں علیزے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔