جی20ممالک کا انسداد بدعنوانی معاہدوں کی اہمیت اوران پرعمل درآمد پر زور

0
229

ریاض (این این آئی )عالمی جی 20نے انسداد بدعنوانی کے لیے طے پانے والے تمام بین الاقوامی معاہدوں پرعمل درآمد پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جی20کے انسداد بدعنوانی کے وزرا نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے موجودہ بین الاقوامی فریم ورک خاص طور پر بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی اے سی)بین الاقوامی تنظیمی جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این ٹی او سی)اور اقتصادی تعاون اور ترقی کے تنظیم (او ای سی ڈی) کے معاہدے، بین الاقوامی تجارتی لین دین اور اس سے متعلق دستاویزات میں غیر ملکی سرکاری عہدیداروں کی رشوت سے نمٹنے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے معیارات پرعمل درآمد پر زور دیا ۔