سیاسی مداخلت سے بیروت دھماکوں کی تحقیقات کھٹائی میں ڈالنے کا انکشاف

0
232

بیروت (این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے رواں سال اگست میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پرہونے والے بم دھماکوں کی تحقیقات میں سیاسی مداخلت رکاوٹ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ بیروت بندرگاہ کو دو ماہ گذر جانے کے باوجود آج تک ان کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی اور نہ ہی مقامی سطح پرکوئی غیر جانب دار اور قابل اعتماد تحقیقی کمیشن مقرر کیا جاسکا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بیروت بندرگاہ کے دھماکوں کی تحقیقات کی راہ میں سیاسی مداخلت ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ہیومن رائٹس واچ نے بیروت دھماکوں کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کو بیروت بندرگاہ کے دھماکوں کی شفاف تحقیقات کرکے ان کے اصل اسباب کا پتا چلانا چاہیے کیونکہ یہ صرف لبنان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک خوفناک انسانی المیہ تھا۔انسانی حقوق گروپ نے لبنان کی مدد کے لیے قائم کردہ بین الاقوامی گروپ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بیروت دھماکوں کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کو قبول کرنے کے لیے دبائو ڈالے