پیپلز پارٹی کی حکومت میں پاکستان گندم میں خود کفیل تھا،شیری رحمن

0
195

اسلام آباد (این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم 383.50 ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت پر درآمد کی ہے، گندم 65 روپے فی کلو کے حساب سے درآمد کی جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران پاکستان گندم میں خود کفیل تھا، شرم کی بات ہے کہ اس حکومت میں ہم اب گندم اور چینی درآمد کر رہے ہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت گندم بہت زیادہ نرخوں پر درآمد کر رہی ہے، گندم درآمد میں تاخیر اور مہنگے نرخوں کا نقصان عام کو بھگتنا پڑے گا،حکومت ابھی تک بحران کی ذمہ داری کا تعین نہیں کر سکی۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خزانہ نیب کو ذمہ ٹھراتی ہے، کابینہ ڈویژن نیشل فوڈ سکیورٹی کو،شیری رحمن نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی وزارت تجارت کو مزیدار قرار دے رہی ہے، یہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔