نیویارک (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ سے متعلقہ مصروفیات کے موقع پر سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رینکنگ ممبر ریپبلکن سینیٹر جیمز رِش سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں وزیر خارجہ نے، پاکستان کی طرف سے، امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد ، اسٹریٹجک شراکت داری کی خواہش کا اعادہ کیا جو دوطرفہ اور علاقائی حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی۔ وزیر خارجہ نے علاقائی روابط، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے حصول کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں ایک مستحکم اور وسیع البنیاد حکومت کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی دہشت گرد گروہ، افغان سرزمین کا دوبارہ کبھی استحصال نہ کر سکیں۔امریکی سینیٹر رش نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...