ایران کا تیل کے بدلے میں نقد رقوم کے بجائے سامان درآمد کرنے کا فیصلہ

0
246

تہران(این این آئی)ایران نے دوسرے ممالک سے تیل کے بدلے میں سامان کی خریداری کے منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر برائے پٹرولیم اور مرکزی بینک کے گورنر نے غیر ملکی تجارت کی بحالی کی امید ظاہر کرتے ہوئے تیل کی مصنوعات کیعوض دوسرے ملکوں سے سامان اٹھانے کا اعلان کیا ۔ ایرانی وزیر تیل بیجن زنکنہ نے وزیر صنعت و زراعت اور سنٹرل بینک کے گورنر کے ساتھ مشترکہ ملاقات میں کہا کہ امید ہے کہ تیل کی برآمد کے بدلے سامان درآمد کرنے سے ایران اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہو گا