اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کیلیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں،طالبان امن کیلئے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کے خاتمے کیلئے مدد دینا ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان ہے، امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکا کی افغانستان میں ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کیلئے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کے خاتمے کیلیے مدد دینا ہوگی، امریکاانسانی بحران سے بچنے کیلئے اہم کرداراداکرسکتاہے، پاکستان اورامریکا دونوں افغانستان سیدہشتگردی کاخاتمہ چاہتے ہیں، افغانستان میں دہشتگرد گروپس کو غیرموثرکرنے کیلئے ملکرکام کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے امریکااورعلاقے کی تمام طاقتوں کاتعاون ضروری ہے، امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں عبوری دورمشکل ہے، پورے افغانستان پرطالبان کے کنٹرول کے بعد امن کی امید ہے، طالبان نے سی پیک منصوبوں کا خیر مقدم بھی کیا ہے، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات پیدا ہوں گے، سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان بحران کا شکار ہے جس کی بحالی کیلئے فوری کام کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...