لاہور( این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جن ممالک نے اپنے ادارے مضبوط کئے وہ کامیاب ہو گئے اور انہوں نے ترقی کی،فیصلہ سازی میں بیوروکریسی اوروزارتوں کا ہاتھ ہوتا ہے ،اگر فیصلہ سازی میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر لیا جائے تو اس فیصلے کے مسترد ہونے کے امکانات نہیں رہتے،موجودہ حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے لیکن دیمک کوختم کرنا آسان کام نہیں،جو اقدامات ہم نے 2018 میں شروع کئے انہیں بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، بیرونی سرمایہ کاری سے ملک میں نئے صنعتی زون بن رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بیرونی سرمایہ کاری سے ملک میں نئے صنعتی زون بن رہے ہیں ،حکومت صنعتی انقلاب پر یقین رکھتی ہے،کرونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی مگر پاکستان اس کو بڑی حد تک روکنے میں کامیاب رہا،دنیا کو اس وقت ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کی ضرورت ہے جبکہ اقتصادی طور پر کسی بھی ملک کو تنہا نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں 114ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا ء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے اورچینی سرمایہ کاری سے قائم چیلنج ٹیکسٹائل فیکٹری کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ چیلنج ٹیکسٹائل فیکٹری کی ایم ڈی کیرن چن اور پاکستانی تاجر قمر خان بوبی نے صدر مملکت کو بریفنگ دی۔اس موقع پرصدر مملکت نے 150ملین ڈالر سے شروع ہونے والے چیلنج ٹیکسٹائل پارک کا بھی افتتاح کیا۔نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں 114ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا ء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے ہمیں اس کی ترقی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنا چاہئے، جو اقدامات اب اٹھائے جارہے ہیں وہ پہلے اٹھائے جانے چاہئیں تھے ،ملک وسائل سے نہیں ذہنی سوچ سے بدلتے ہیں، وطن عزیز پاکستان بدل رہا ہے ہمیں اس کی ترقی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنا چاہیے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...