اقوام متحدہ (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی ہے کہ اسلامو فوبیا کا تدارک کرنے کیلئے عالمی مکالمہ شروع کرائیں، اسلامو فوبیا کی سب سے خوفناک شکل بھارت میں پنجے گاڑھے ہے۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ اسلامو فوبیا ایسا خوفناک رجحان ہے جس کا ملکر مقابلہ کرنا ہے، نائن الیون کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا جاتا رہا جس سے دائیں بازو کے خوفناک اور پرتشدد قومیت پرستی کے رجحانات میں اضافہ ہوا، امید ہے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ ان اسلام مخالف رجحانات اور دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی جانب سے لاحق دہشت گردی کے نئے خطرات کا احاطہ کرے گی، سیکرٹری جنرل سے اپیل کرتا ہوں وہ اسلامو فوبیا کا تدارک کرنے کیلئے عالمی مکالمہ شروع کرائیں، اسلامو فوبیا کی سب سے خوفناک شکل بھارت میں پنجے گاڑھے ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فاشسٹ آر ایس ایس،بی جے پی حکومت کے ہندوتوا نظریات نے بیس کروڑ مسلمانوں کیخلاف خوف اور تشدد کی لہرجاری کر رکھی ہے، وقفے وقفے سے قتلِ عام جاری ہے، شہریت کے امتیازی قوانین کا مقصد بھارت کو مسلمانوں سے پاک کرنا ہے،کوشش کی جارہی ہے مقبوضہ کشمیر کو مسلم اکثریتی علاقے سے مسلم اقلیتی علاقے میں بدل دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی کارروائیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،بڑی طاقتوں کو علاقائی سیاسی معاملات اورکاروباری مفادات مجبور کردیتے ہیں کہ وہ دوست ممالک کی خلاف ورزیوں سے صرفِ نظر کرجاتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...