عمران خان نے ایک مرتبہ پھر انتہائی جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا ہے،شیخ رشید احمد

0
194

اسلام آباد(این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر انتہائی جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر انتہائی جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا ہے ہے۔انہوںنے کہاکہ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے دنیا میں بڑھتی ہوئی معاشی اورسماجی بے چینی کے اسباب احاطہ کیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں افغان مسئلے کو درست سیاق وسباق میں دنیا کے سامنے رکھا ہے۔انہروںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان دنیا کو انتہائی جرات سے یہ بھی بتایا کہ کس طرح سپر پاورز نے افغانستان میں کھیل کھیلے۔انہروںنے کہاکہ افغان مجاہدین کے قیام اور طالبان کے اقتدار میں آنے تک کی داستان دنیا کے سامنے رکھی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو باور کروایا کہ آج افغانستان میں حالات کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ امریکہ اور دیگرممالک ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ دنیا کو بتایا کہ پاکستان نے امریکہ اور اتحادی افواج کا ساتھ دیکر بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیر اعظم نے دنیا کو یہ بھی بتایا کہ کس طرح امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردی کے رحم وکرم پراکیلا چھوڑ دیا۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں افغانیوں کو تنہا ناں چھوڑنے کی اپیل وزیر اعظم عمران خان کی انسان دوست پہلو کی عکاس ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو مودی کے ہندوستان کا فاشسٹ چہرہ دکھایا ہے ـانہوںنے کہاکہ اقوام عالم کو باورکروانے کے کوشش کی ہے کہ کس طرح ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو کچل رہاہے۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیراور ہندوستانی افواج کی سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کو دنیا کے سامنے رکھا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے اقوام عالم کو یہ بھی بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک غریب ملکوں کی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ امید ہے اقوام عالم وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے رہنمائی لیکر درست پالیسیاں بنائیں گے۔