امریکا نے عالمی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت دیدی

0
237

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے افغانستان کو انسانی بحران سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا افغانستان میں امداد کے بہاؤ کی مزید راہ ہموار کرنے کے لیے دو لائسنس جاری کر رہا ہے کیونکہ امریکا کو خدشہ ہے کہ اس کی طالبان پر عائد پابندیاں افغانستان میں انسانی بحران کو بڑھا سکتی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایک لائسنس امریکی حکومت، این جی اوز اور اقوام متحدہ سمیت مخصوص عالمی تنظیموں کو طالبان یا حقانی نیٹ ورک کے ساتھ لین دین میں ملوث ہونے کی اجازت دیتا ہے۔جبکہ دوسرا لائسنس عالمی تنظیموں کو طالبان حکومت کے ساتھ خوراک، ادویات اور طبی آلات کی برآمد سے متعلق کچھ لین دین کی اجازت دیتا ہے۔