آرمینیا ترکی کی حمایت یافتہ عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، صدر

0
239

یروآن(این این آئی)آرمینیا کے صدر آرمین سرکیسین نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کی حمایت یافتہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ترکی اس جنگ میں پورے ہتھیاروں کے ساتھ دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔ مصری اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو کہا کہ آذر بائیجان نے ترکی کی مدد سے ہمارے علاقوں پر جارحیت مسلط کررکھی ہے۔ سرکیسیئن نے کہا کہ فوجی جارحیت ، براہ راست سیاسی مداخلت اور آذربائیجان کا سب سے بڑا حامی ترکی کا تباہ کن طرز عمل ایک ثابت اور ناقابل تردید حقیقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی شام اور لیبیا سے اجرتی اور دہشت گرد بھیج کرآرمینیائی عوام کے خلاف شیطانی نیٹ ورک کو استعمال کر رہا ہے۔آرمینین صدر نے کہا کہ آذربائیجان میں غیرملکی عسکریت پسندوں کی موجودگی پورے خطے اور عالمی امن کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔سرکیسیئن نے کہا کہ اس (ترکی) کی جارحیت کا بنیادی مقصد نسلی صفائی ہے۔