نیو یارک (این این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر کے باعث مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 19 لاکھ 1 ہزار 442 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو چکی ہیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 574 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 324 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 85 لاکھ 2 ہزار 479 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 5 ہزار 293 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 36 لاکھ 69 ہزار 696 ہو چکی ہے۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار 690 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 36 لاکھ 23 ہزار 72 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 93 ہزار 698 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 27 ہزار 616 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 983 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 76 لاکھ 1 ہزار 487 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 2 ہزار 273 ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 76 ہزار 374 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 62 ہزار 745 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 69 لاکھ 87 ہزار 494 ہو چکے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 420 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کْل کیسز 69 لاکھ 83 ہزار 601 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 792 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 55 لاکھ 8 ہزار 885 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 828 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 48 ہزار 847 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 26 ہزار 68 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 48 ہزار 513 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 688 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 843 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد ا?بادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 110 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 986 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...