مودی کی امریکی صدر سے ملاقات،وائٹ ہائوس کے باہر سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ

0
230

نیو یارک (این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب کو آزادی دینے کا مطالبہ کیا اور نعرے بھی لگائے۔ سکھ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نے وائٹ ہائوس کے سامنے خالصتان کا پرچم بھی لہرا دیا۔وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ کرنے والوں نے ‘مودی بھارتی دہشتگردی کا اصل چہرہ ہے’ کے نعرے لگائے۔