شہری ودیہی ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے،نوجوانوں وخواتین کو بااختیاربنانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں،سید امین الحق

0
261

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ شہری ودیہی ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے،نوجوانوں وخواتین کو بااختیاربنانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں،فری لانسرزواسٹارٹ اپس کی صورت میں ہنرمند نوجوان مرد و خواتین کا روزگاراصلاحات کا نتیجہ ہیں۔ ڈیجیٹل تعاون تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پالیسیوں،اصلاحات اورترقیاتی منصوبوں نیڈیجیٹلائزیشن کے عمل کوتیزترکردیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں،اصلاحات اورڈیجیٹل پاکستان ویژن نے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کوتیزترکردیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتصادی فورم، انٹرنینشل لیبرتنظیم، سمیت عالمی اداروں کی ریٹنگ میں پاکستان کی کئی درجے ترقی ہوئی، براہ رست سرمایہ کاری میں اضافہ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور انکوبیشن سینٹرز قائم کررہے۔ سید امین الحق نے کہاکہ فری لانسرزواسٹارٹ اپس کی صورت میں ہنرمند نوجوان مرد و خواتین کا روزگاراصلاحات کا نتیجہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ عالمی بینک پاکستان نے ایز آف ڈوئنگ بزنس کے اعتبار سے پاکستان کی رینکنگ میں بھی اضافہ کردیا۔ انہوںنے کہاکہ تنظیم کی بدولت قلیل عرصے میں ممبر ممالک کو باہمی تجربات سے استفادہ حاصل ہورہا ہے۔وزیرآئی ٹی سید امین الحق نے ممبر ممالک کے وزراء اور اقوام متحدہ کی نمائندہ کو پاکستان آنے کی دعوت کی ۔ممبر ممالک کے وزراء نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ۔اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے پالیسی تعاون و بین الایجنسی امورماریہ فرانسیسکا نے بھی خطاب کیا