حزب اللہ اوراس کےاتحادیوں پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے،امریکا

0
289

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے باور کرایا ہے کہ لبنان میں سعد حریری کو وزیراعظم نامزد کیے جانے کے بعد بھی امریکا ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا اور اس کے اتحادیوں پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدے دار نے کہا کہ ان کا ملک لبنان میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں پر پابندیاں عائد کرنا جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب لبنان میں صدر میشل عون اور سیاسی جماعتوں نے ایک سال بعد دو بارہ سعد بحریری کو وزیراعظم نامزد کیا ،توقع ہے کہ سعد حریری کی زیر قیادت قائم ہونے والی کابینہ ضروری اصلاحات کو نافذ کرے گی اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کرے گی۔مشرقی امور کے لیے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈیوڈ شینکر نے نامہ نگاروں کو بتایا امریکا حزب اللہ اور اس کے لبنانی اتحادیوں اور بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف پابندیاں عائد کرتا رہے گا۔