تل ابیب(این این آئی)اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کو کیوبا کی نمائندہ نے لاجواب کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں یو این واچ کے اجلاس میں اسرائیل کے نمائندے نے ہولوکاسٹ کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنیکی درخواست کی، شرکا نے بھی کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پرکیوبا کی خاتون نمائندہ نے اسے غیر متعلقہ قرار دیا اور کہا کہ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنیکی درخواست اسرائیلی نمائندے کی جانب سے خود کرنا غلط ہے یہ چیئرمین کا استحقاق ہے۔کیوبا کی نمائندہ نے مزید کہا کہ اگر خاموشی اختیار کرنا ہی ہے تو خطے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لیے کی جائے ، یہ کہہ کر کیوبن نمائندہ خود بھی کھڑی ہوگئیں اور انہیں دیکھتے ہوئے اجلاس میں شریک باقی افراد بھی کھڑے ہوگئے۔خیال رہے کہ ویڈیو چند سال قبل کی ہے تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے موقع پر ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی شیئر کیا ۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیوبا کی نمائندہ نے اسرائیلی استحصال کی نشاندہی کی، اس وقت امت مسلمہ کے نمائندے کہاں تھے؟ طاقتور کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے آپ کو بڑا اور طاقتور ہونیکی ضرورت نہیں ، آپ کے پاس اصولوں کی طاقت ہونی چاہیے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...