سیکڑوں یہودی آباد کاروں کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا

0
220

الخلیل (این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی شریف پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ سیکڑوں یہودی شرپسندوں نے مسجد ابراہیمی میں گھس کر کئی گھنٹے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیماتی کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقعے پر فلسطینی نمازیوں کے مسجد ابراہیمی میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی تھی۔